شہرقائد میں لاک ڈاؤن کی صورت حال کے حوالے سے کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت اور ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف اور کمشنر کراچی نے ملاقات کے دوران اقدامات سے متعلق اہم فیصلےکیئے۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔جرمانہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کریں گے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ جرمانے کے بعد بھی جو دکاندار خلاف ورزی کرے گا اس کی دکانیں سیل کی جائیں گی۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور ہر صورت سماجی فاصلوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔