Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت پولیس افسران فرائض کی ادائیگی میں ہرسطح پر غیر جانبدارانہ و راست...

پولیس افسران فرائض کی ادائیگی میں ہرسطح پر غیر جانبدارانہ و راست اقدامات کو اپنا شعار بنائیں، آئی جی سندھ

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliکراچی ،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے شہر میں سماجی برائیوں کے مبینہ اڈوں اور پولیس سرپرستی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خبر کے مندرجات پر تفصیلی انکوائری اور بعد ازاں ٹھوس انضباطی کاروائی کی ہدایات جاری کی ہیں ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ زونل ڈی آئی جیز کراچی کو متعلقہ تھانوں کی حدود میں سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف سروے اور باقاعدہ ویجیلینس جیسے اقدامات کا پابند کیا جائے ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ضلعی ایس ایس پیز کو اس حوالے سے نگران افسر مقرر کرتے ہوئے تھانہ ایس ایچ اوز، ڈیوٹی افسران ،ہیڈ محرران ،موبائل افسران ،سمیت علاقہ انٹیلی جینس پر مامور سادہ لباس افسران اور جوانوں کی کارکردگی پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار کرکے برائے ملاحظہ ارسال کی جائے تاکہ اس سلسلے میں اسپیشل برانچ پولیس کی مرتب کردہ رپورٹ سے موازنہ کرتے ہوئے جوئے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے قیام میں ملوث عناصر سمیت انکی سرپرستی اور انہیں سہولت فراہم کرنیوالے افسران ،تھانہ ایس ایچ اوز ودیگر پولیس اسٹاف کے خلاف نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات و جوئے کے اڈوں کے خاتموں ،اس حوالے سے درج مقدمات گرفتار و مفرور ملزمان ،برآمد شدہ منشیات وغیرہ سمیت مقدمات کے تفتیشی افسران کی تفصیلات کا نا صرف احاطہ کیا جائے بلکہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنیوالے ایس ایچ اوز کے خلاف کی جانیوالی انضباطی کاروائیوں کی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جائے تاکہ ایسے پولیس افسران کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داریوں کے لئے نااہل قرار دیا جاسکے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو باور کیا ہیکہ امن وامان کے قیام ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خلاف کاروائیوں پر کوئی سمجھوتہ عذر یا پس و پیش سمیت مقدمات کی تفتیش کے عمل میں کسی قسم کی جانبداری ناقابل برداشت ہوگی ۔لہذا پولیس افسران وجوان محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں ہربسطح پر غیر جانبدارانہ و راست اقدامات کو اپنا شعار بنائیں اور پر امن وقانون پسند شہریوں کے احترام کو تمام تر پولیس اقدامات میں ملحوظ خاطر رکھیں بصورت دیگر سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...