Friday, October 30, 2020
Home Trending پولیس کے اہلکار رات کو گشت کے دوران موبائل میں نہ بیٹھیں،...

پولیس کے اہلکار رات کو گشت کے دوران موبائل میں نہ بیٹھیں، آئی جی سندھ کی ہدایت

 IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliپولیس اہلکاروں کو رات کے وقت سڑکوں پر موبائل میں نہ بیٹھنے کی ہدایات کردی گئیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس ہیڈ آفس کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، جرائم کے خاتمے کےلئے ٹارگٹڈ آپریشن اور پولیس موبائل پر حملوں کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ افسران نے پولیس موبائلوں پر حملوں کی وڈیو ریکارڈنگ کا بغور مشاہدہ کیا اور ان کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران رات کے اوقات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے پولیس نائٹ پٹرولنگ شیڈول ترتیب دیا گیا جس کے تحت ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی او رات کے اوقات میں گشت کی نگرانی کریں گے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور سڑک پر موجودگی کے دوران اہلکار موبائل میں ہرگز نہ بیٹھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...