Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

توہین عدالت کیس،آئی جی سندھ اور دیگر افسران نےغیرمشروط معافی مانگ لی

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliکراچی، سندھ ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کے محاصرے کا معاملہ، تمام پولیس افسران نے غیر مشروط معافی نامے عدالت مین جمع کرادئیے۔ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کے محاصرے کے معاملہ کے کیس کی سماعت کی۔ تمام پولیس افسران نے غیر مشروط معافی نامے عدالت جمع کرائے۔ ڈاکٹر فیض شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ تمام افسران اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتے ہیں۔ جس پر جسٹس سجاد شاہ نے کہا کہ عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ وزیر اعلٰی نے ان افسران کیخلاف کیا ایکشن لیا۔۔ بینچ نے کہا کہ یا تو ان تمام افسران کو ہٹایا جائے یا پھر وزیر اعلٰی ان کیخلاف مناسب ایکشن لے۔ ورنہ عدالت ان کیخلاف ایکشن لے گی۔۔عدالت نے چیف سیکریٹری کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے عدالتی حکم ان تک پہچنانے کی ہدایت کردی۔ چیف سیکریٹری وزیر اعلٰی سے پوچھ کر پیر تک بتائے کہ انہوں نے ان افسران کیخلاف کیا کارروائی کی ہے۔۔

Open chat