پولنگ اسٹیشنوں پرجھگڑے، حملے،آئی جی پی کانوٹس

ig amjadکراچی آئی جی پی سندھ امجد جاویدسلیمی نے میرپور خاص کے پولنگ اسٹیشن پی ایس 50 میں جھگڑے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔آئی جی پی سندھ امجد جاویدسلیمی نے لاڑکانہ میں پی پی پی جماعت کے کیمپ پر مبینہ کریکر حملے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تفصیلی انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مبینہ تصادم اور اسلحہ کا کھلے عام استعمال کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد سے جامع انکوائری جبکہ ایس ایس پی سانگھڑ سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی وضاحت فوری طور پر طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے جیکب آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان مبینہ تصادم کے واقعہ پر ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ حلقوں کے امیدواران کو اعتماد میں لیکر امن وامان کے حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور علاقہ میں کڑی نگرانی اور ایسے واقعات پر فوری انسدادی حکمت عملی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top