Thursday, October 29, 2020
Home Trending سانحہ صفورا کے ملزمان ملک میں خلافت کا نظام نافذ کرنا چاہتے تھے،...

سانحہ صفورا کے ملزمان ملک میں خلافت کا نظام نافذ کرنا چاہتے تھے، آئی جی سندھ

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliکراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 53 فیصد اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 98 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ صفورا کے ملزمان کے بارے میں بتایا کہ سانحہ صفورا میں داعش ملوث ہے، ملزمان پاکستان میں خلافت کا نظام نافذ کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا 25 رکنی گروہ 37 بڑے واقعات میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ چوہدری اسلم کو القاعدہ نے قتل کرایا۔ شہر قائد اور سندھ کی صورت حال کے بارے میں آئی جی سندھ نے کمیٹی کو بتایا کہ لیاری سے 186 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سال 2014ء میں 21 اور 2015ء میں 9 بینک ڈکیتیاں ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...