Monday, October 26, 2020
Home کھیل آئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری یوتھ پیس اسپورٹس فیسٹیول ،آرپار نے...

آئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری یوتھ پیس اسپورٹس فیسٹیول ،آرپار نے جیت لی

donkey cortآئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری یوتھ پیس اسپورٹس فیسٹیول 2014کے سلسلے میں ہونے والی گدھا گاڑی ریس ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد وسیم بلوچ کے گدھے ”آر پار“ نے جیت لی ۔گدھا گاڑی ریس کا افتتاح آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے اسٹیڈیم سے کمشنر لیاری عبیداللہ بھنور نے فلیگ لہرا کر کیا ۔اس موقع پر پاکستان ڈنکی ڈربی آرگنائیزیشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان بھی موجود تھے ریس میں لیاری ہی کے اصغر بادشاہ کے گدھے”خرگوش “ نے دوسری اور لیاری کے سلیم بلوچ کے گدھے ”سوئی گیس“ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ ریس کے آغاز ہی سے” آر پار“ اور ”خرگوش “ باقی گدھا گاڑیوں سے سبقت لے گئے اور آگے ہی آگے دوڑتے گئے ۔ فنش پوائنٹ پر انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا جب ”آر پار “نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے ”خرگوش “ کو ناک آوٹ کر دیا اور 14منٹ 10سیکنڈ میں فوٹو فنش کے ساتھ چیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کر لی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...