Monday, October 26, 2020
Home Uncategorized امام بارگاہ میںنمازیوں کا قتل عام انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ فعل...

امام بارگاہ میںنمازیوں کا قتل عام انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ فعل ہے ۔حافظ عاکف سعید

tanzem islamiشکار پور میں نمازِ جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں نمازیوں کا قتل عام انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ فعل ہے۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے کچھ درندہ صفت عناصر کبھی مساجد میں اور کبھی امام بارگاہ میں دہشت گردی کی واردات کا ارتکاب کر کے مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ وطن عزیز فرقہ وارانہ فسادات کی لپیٹ میں آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں CIAاور موساد ایسی کارروائیاں کر کے اہل سنت اور اہل تشیع میں فسادات بھڑکا چکی ہیں۔ پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایسی وحشیانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں۔ افغانستان میں بھارت کے قونصل خانے باغی عناصر کو دہشت گردی کی تربیت دیتے ہیں۔ اور وہ پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خفیہ ایجنسیوں کو اس حوالے سے متحرک ہونا چاہیے۔ اور کالعدم تناظیم اور این جی اوز پر کڑی نگاہ رکھنی چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانیت کے ان دشمنوں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...