Wednesday, October 28, 2020
Home Trending مذہبی تعصب سب سے بڑی برائی ہے،جس کا ہمیں خاتمہ کرنا ہوگا،...

مذہبی تعصب سب سے بڑی برائی ہے،جس کا ہمیں خاتمہ کرنا ہوگا، امام کعبہ

SheikhKhalidalGhamidi320x180کراچی، امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دشمن پوری دنیا میں اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں پاکستان کی سب سے بڑی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام رحمت اور در گزر کا سبق دینے والا دین ہے، اسلام ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور اسلام میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے، نبی کریم ﷺ نے نجران کے عیسائیوں کے لئے مسجد کے دروازے کھول دیئے تھے جب کہ آپ ﷺ غیر مسلموں کی تیمار داری کے لئے ان کے گھر جایا کرتے تھے۔ حضرت محمد ﷺ کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر آپ کا یہودی غلام بھی مسلمان ہو گیا تھا۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ مذہبی تعصب سب سے بڑی برائی ہے جس کا ہمیں جڑ سے خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن ہمارے مذہب کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان پر اپنی خاص رحمت نازل کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...