Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم امارات ایئر لائن کی پرواز کے کیبن میں آتشزدگی، 27 مسافر زخمی

امارات ایئر لائن کی پرواز کے کیبن میں آتشزدگی، 27 مسافر زخمی

Karachi_Pakistanدبئی جانے والی غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیبن میں آگ لگ گئی۔ مسافروں کو ہنگامی دروازے سے باہر نکالا گیا،ریسکیو آپریشن کے دوران شوٹس سے اترتے ہوئے3ایئرہوسٹس سمیت 27مسافرزخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق طیارے میں آگ جمپ سیٹ کے نیچے لگی جس پرایئرہوسٹس بیٹھی تھی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جناح ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 609کے طیارے میں عین اس وقت آگ لگ گئی جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے کی جانب ٹیکسی کررہا تھا۔ آگ لگنے سے طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا۔ فوری طور پر طیارے کے ایمرجنسی ڈور کھول دیئے گئے اور شوٹ کے ذریعہ مسافروںکو طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ تقریبا ًایک گھنٹہ تک کراچی ایئرپورٹ بند رہنے کے بعدپروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی:عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات...