وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد اب درآمدی موبائل فونز،آٹو سی بی یو، پینٹس، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز پر سیلز ٹیکس 25فیصد ہوگا۔کابینہ ارکان اور افسران سے لکژری گاڑی واپس لینے کا فیصلہ اس کے علاوہ چاکلیٹ، جوسز، مچھلی، فٹ وئیر ، درآمدی پھل، خشک میواجات، کتوں اور بلیوں کی خوراک پا بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔