سب سے مساوی سلوک ریاست کی ذمے داری ہے، گورنرسندھ

imran ismail nکراچی گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، نجی چینل کے مطابق کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار لوگ ہماری طرح ہی ہوتے ہیں، ایسے بچوں کی شادی، جاب اور دیگر چیزوں میں مسئلہ ہوتا ہے لہٰذا ہم سب اپنی سوچ کو جلد تبدیل کریں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوتی ہے کہ تعلیمی اداروں سے تعلق میں رہوں، پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے تعلیم اورسہولیات کے مواقع اتنے میسرنہیں جتنی دنیا کے دیگرممالک میں ہے، میرے ایک دوست کا بیٹا معذور ہے وہ بیرون ملک مقیم ہے وہ کہتے ہیں کہ کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ میرابیٹا معذور ہے، وہاں ریاست معذوربچوں کو سہولیات دیتی ہے، ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں سب کو ایک جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top