Wednesday, October 21, 2020
Home Trending انیس اپریل کوکراچی میں جلسہ ضرور کریں گے، عمران خان

انیس اپریل کوکراچی میں جلسہ ضرور کریں گے، عمران خان

pti-stamp-picکراچی، عمران خان کا کہنا ہے کہ انیس اپریل کوکراچی میں جلسہ ضرور کریں گے۔ جلسے کے لیے رینجرز سیکیورٹی فراہم کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں نے جناح گراؤنڈ میں تصادم کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین سے کہنا چاہتا ہوں کہ بندوق کی سیاست نے کراچی کو بہت نقصان پہنچایا۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شہر تھا اور یہاں لوگ دوسرے شہروں اور ملکو ں سے چھٹیاں گزارنے آیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزگار کا مسئلہ تب حل ہوگا جب سرمایہ کار واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ بندوق کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔عمران خان نے الطاف حسین سے کہا کہ بندوق کی سیاست نے کراچی کو بڑا نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام سے بہت پیار ملا۔ انہوں نے کراچی کی ماؤں بہنوں سے اپیل کی کہ وہ تیئس اپریل کو گھروں سے نکل کر عمران اسماعیل کو ووٹ ڈالیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...