Friday, October 23, 2020
Home Trending سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

imrankhan_11-21-2014_166444_lپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو جو لائحہ عمل دیں گے اس کے بعد آپ کا حکومت کرنا مشکل ہوگا، ہم سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، میں اٹھارہ سال سے سندھ میں پھر رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ سندھ کے لوگوں کو کالاباغ ڈیم سے خوف ہے،جب تک سندھ کے لوگ مطمئن نہیں ہوں گے کسی قسم کا پانی کا ذخیرہ نہیں بنے گا۔لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور باقی پاکستان میں سرکاری اراضی بے گھر افراد میں تقسیم کر دیں گے، ہندو، مسیحی، سکھ برادری مطمئن ہو جائے، سب کو برابر کے حقوق دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر صحافی نہ ہوتے تو میرا پیغام آپ تک نہ پہنچتا، تیس نومبر کا احتجاج پرامن ہوگا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی،اگر ہمیں روکا گیا تو اس کے بعد جو ہوگا اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی،گو نواز گو کہے بغیر میرا بلڈ پریشر ہی ٹھیک نہیں ہوتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی کیلئے پانی سپلائی کے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کے لئے پانی سپلائی کے منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کر دی گئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت...

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...