Sunday, October 25, 2020
Home Trending الطاف حسین کی تقریرسننے کے بعد بھوک لگنے لگتی ہے، عمراں خان

الطاف حسین کی تقریرسننے کے بعد بھوک لگنے لگتی ہے، عمراں خان

imranکراچی ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں میں بہت برداشت ہے۔ جو الطاف حسین کی لمبی لمبی تقریریں سن لیتے ہیں،  مجھے توان کی تقریر سننے کےب بعد بھوک لگنے لگتی ہے ۔ این اے 246 کا الیکشن پاکستان کے لئے ا نتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ الیکشن کراچی، کے مستقبل کا تعین کرے گا، کراچی کے مستقبل سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے، (ن) لیگ کی حمایت سے جماعت اسلامی کی سیاسی ساکھ متاثر ہوگی، جماعت اسلامی کو سمجھنا چاہئے، قوم تبدیلی چاہتی ہے، جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بات کررہے ہیں، اگر وہ این اے 246 کے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، کراچی میں بھی کوئی کینسر اسپتال قائم کریں گے اور دیہی علاقوں میں نمل یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس قائم کئے جائیں گے، تحریک انصاف کے شہید کارکن رفیق ہوتی کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی کی رہائش گاہ پر ڈونرز کانفرنس اور ان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کی تقریب، پی ٹی آئی کے شہید کارکن توفیق ہوتی کی رہائش گاہ، پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور فیصل واڈا کے گھر کے دورے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ عقیل کریم ڈھیڈھی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر سنی۔ تقریر سننے کے بعد زبردست بھوک لگ گئی۔ کراچی والوں میں بڑی برداشت ہے، جو الطاف حسین کی تقریریں سن لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز کی موجودگی سے بہت فرق پڑے گا۔ الطاف حسین کو پولنگ سے پہلے کیسے معلوم ہوگیا کہ ان کا امیدوار جیت گیا ہے۔ ایسا تو میچ فکسنگ میں ہوتا ہے۔ انتخابی میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون جیتے گا اور کس کی شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءکے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو این اے 246 میں تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی کو 10 ہزار ووٹ ملے تھے۔ جماعت اسلامی منظم اور پرانی جماعت ہے ۔ ہم نے جماعت اسلامی سے کہا تھا کہ وہ ہماری حمایت کرے۔ اب اگر وہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو وہ ان کا حق ہے۔ این اے 246 کا ضمنی انتخاب کراچی کا مستقبل طے کرے گا اور کراچی کا مستقبل پاکستان کے مستقبل کی راہ متعین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں این اے 246 میں ہونے والے الیکشن خوف میں ہوئے۔ اب لوگوں میں خوف ختم ہوگیا ہے، جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں شفاف الیکشن ہوں، حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں آئیں، 2013ءکے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی جس کے خلاف تحریک انصاف اکیلی سڑکوں پر نکلی۔ جوڈیشل کمیشن سے 21 جماعتوں نے دھاندلی سے متعلق شواہد پیش کرنے کے لئے رجوع کیا ہے اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...