Tuesday, October 27, 2020
Home Trending الیکشن کیلئے نہیں نئے پاکستان کیلئے کراچی آیا ،عمران خان

الیکشن کیلئے نہیں نئے پاکستان کیلئے کراچی آیا ،عمران خان

pti imranکراچی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن نہیں ہوا تو امن نہیں آئیگا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ایم کیو ایم پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان تحریک انصا ف کا جلسہ کراچی میں جاری ہے اور اسکے رہنما وں کی ایم کیو ایم پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن کیلئے نہیں نئے پاکستان کیلئے کراچی آیا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران اسمائیل جیت گیا تو نئے پاکستان کی کراچی میں بنیاد ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے مسئلے پر قومی اسمبلی گیا لیکن سب میرے خلاف اکھٹے ہوگئے لیکن عزت اللہ دیتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جب بھی کچھ کرتی ہے تو سب اکھٹے ہوجاتے ہیں ۔اس سے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسمائیل نے کہا ہے کہ کنور نوید جب ناظم تھا تو اربوں روپے ہڑپ کر گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بڑے بڑے وڈیرے پیدا کیے ہیں ۔عمران اسمائیل نے مزید کہا کہ اب تک ایم کیو ایم کوٹہ سسٹم اور لینڈ گریبنگ ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں ،ہمارے کیمپ مختلف جگہوں پر ہٹوائے گئے لیکن پھر بھی ہم نے اپنے کیمپ لگائے ۔ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بڑے بڑے وڈیرے پیدا کیے ہیں ۔ شاہد محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی صرف عوام کی امید ہے ۔اس موقعے پر جلسے میں لائٹ کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...