اتوار, مئی 28, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانعمران خان پر حملہ تحقیقات، وفاقی وزرا کا جے آئی ٹی میں...

عمران خان پر حملہ تحقیقات، وفاقی وزرا کا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ تحقیقات میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے آج جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی تشکیل کردی جے آئی ٹی نے تین وفاقی وزرا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو آج جے آئی ٹی میں طلب کر رکھا ہے تاہم تینوں وفاقی وزرا نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جے آئی ٹی نے نوٹس بذریعہ ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیر آباد کے ذریعے جاری کیا تھا جس میں انہیں ہفتے کے روز دن 11 بجے سی سی پی او آفس لاہور ان کے بیانات قلمبند کرانے کے لے بلایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی قیادت نے تینوں وفاقی وزرا کو آج جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد رانا ثنا، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سیاسی بنیاد پر لیگی رہنماؤں کو طلب کر رہی ہے۔ حملہ کیس سے تینوں رہنماؤں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code