Wednesday, October 28, 2020
Home Trending عمران و قادری کی یلغار بغاوت کے مترادف ہے، حکومت کمزوری نہ...

عمران و قادری کی یلغار بغاوت کے مترادف ہے، حکومت کمزوری نہ دکھائے، مفتی محمد نعیم

muftinaeem-islambadکراچی ، مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری کھلے عام بغاوت کر رہے ہیں، حکومت اب کمزوری نہ دکھائے، ہمارا ملک داخلی اور خارجی مسائل کا شکارہے، حکومت شروع سے کمزوری دکھارہی ہے،دنیا میں کسی جگہ پربھی اس طرح کے پرتشدد مظاہرے نہیں کیے جاتے۔

اسلام آباد کی صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اس طرح کی یلغار بغاوت کے مترادف ہے، پورا ملک نفسیاتی مریض بن چکا ہے، دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے، میں حکومت سے کہتا ہوں کہ جب لال مسجد پر کارروائی ہوسکتی ہےتو ان ڈنڈابرداروں کے خلاف کیوں نہیں، حکومت ان لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ میں دھرنے کے شرکا سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ ان کے آلہ کار نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کل میں بھی اپنے مدرسے کے بچوں کو لے جاکر دھرنا دے سکتا ہوں۔ حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے تاکہ ملک میں امن و سکون آئے۔

3 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...