کراچی، عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماؤں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایم کیوایم لندن کے تینوں رہنماؤں انور حسین، افتخار حسین اور کاشف خان کامران کے ریڈوارنٹ جاری کئے جائیں گے، ایف آئی اے کے درخواست پر وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دی۔ ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے فرانس میں انٹر پول ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان واپس لائے گا۔