وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ گیس کی قیمت میں اضافے پر بھڑک اٹھے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوگرا میں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے قیمتوں میں ردوبدل کا انہیں براہ راست فائدہ ہوتا ہے، امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی، پیٹرول کے بعد اب گیس کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی غریب آدمی پہلی ہی مررہا ہے وفاقی حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کے مشن پر گامزن ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوگرا میں صوبوں کو بھی نمائندگی دی جائے