حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ڈرائیور نے تنازع پر معروف ڈاکٹر دھرم دیوارٹی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیاپولیس حکام کے مطابق جلدی امراض کے معروف ڈاکٹر دھرم دیوارٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ اُن کا باورچی کچن میں بے ہوش پڑا ہوا تھا۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کی فیملی فیملی امریکا اور وہ خود سٹیزن کالونی میں مقیم تھے۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند نے ڈاکٹر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ سے رپورٹ طلب کی۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کی گھر آتے ہی ڈرائیور سے بحث ہوئی جس پر اُس نے کچھ سے چھری اٹھا کر گلا کاٹ دیا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈرائیور مقتول ڈاکٹر کی گاڑی لے کر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے گاؤں میں چھاپہ مارا گیا مگر وہ نہیں ملا، قتل کا سبب سامنے نہ آسکا، ملزم جلد گرفتار ہوگا۔