مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 5 زخمی

Crimeکراچی، مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں5افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ جوہر آباد تھانے کی حدود مین راشد منہاس شاپنگ مال کےقریب کے تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے سٹرک عبور کر نے والا 36 سالہ شخص احمد علی ولد کالے خاں جاں بحق جبکہ 30سالہ طلحہ ولد محمد ذیشان زخمی ہو گیا۔سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔کھارادر بانٹوا اسپتال کے نزدیک کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45سالہ نوید ولد رفیق چل بسا۔ماڑی پور روڈ شنواری ہوٹل کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ بچہ فرحان ولس راشد جاں بحق ہو گیا۔قومی ہائی وے گجو کے قریب اے سی ایل سی پولیس کی تیز رفتار موبا ئل الٹنے سے25سالہ ملزم ہلاک جبکہ 4پولیس اہلکار 35سالہ رفیق ،38سالہ ذوالفقار ،40سالہ صوبہ خاں اور37سالہ توفیق زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top