یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے مستفید افراد اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے ، ان کے لئے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت جنرل سبسڈی والے گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔