Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، راﺅنڈ ٹیبل شرکاءکا...

الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، راﺅنڈ ٹیبل شرکاءکا اتفاق

rsz_dsc_0339کراچی:ریسرچ بیسڈ کنسلٹنیسی اور ایڈووکیسی گروپ انڈیویزوئل لینڈکے زیر اہتمام راﺅنڈ ٹیبل ڈسکشن میں ارکان اسمبلی ، سیاسی جماعتوںا ور میڈیا کے نمائندوں نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا ، مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ پیمرا کو طاقت ور ادارہ بنانا حکومت کا کام ہے ، نیب اور ایف آئی اے کو اختیارات دیئے گئے تو ان کا کام سب کو نظر آرہا ہے، سیاسی جماعتیں کسی بھی قسم کی قانون سازی کرتے ہوئے تمام پہلوﺅں کو مد نظر رکھیں، آل پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے آسیہ اسحق کا کہنا تھاکہ پیمرا کے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا ، وفاقی اور صوبائی سطح پر اس کو مانیٹر کیا جانا چاہیے۔ حکمراں جماعت ن لیگ کی ایم پی اے سورٹھ تھیبو کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہو تو مسائل اتنی تعداد میں پیدا ہی نہیں ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ میڈیا مالکان کی ٹریننگ بھی ہونی چاہیے تاکہ معاملات کنٹرول میں رہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہاکہ خبر معلومات کے لئے ہوتی نہ کہ تفریح یا سنسنی کے لئے ، معاشرے میں کچھ عناصر ہیںجو میڈیا اور سیاست کی آڑ لے رہے ہیں۔انہوںنے تجویز دی کہ میڈیا پر چیک ایک بیلنس کے لئے پروفیشنلز پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے۔سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہRTIٰیعنی معلومات تک رسائی حق سندھ میں لانے کی ضرورت ہے ، کے پی کے اور پنجاب اس میں کافی آگے ہیں ۔ میری تجویز ہے کہ سندھ اسمبلی کے ارکان میڈیا کمپلین کمیشن قائم کریں، کوئی بھی ریٹائرڈ جج اس کی سربراہی کرے ، انہوںنے مزید کہاکہ میڈیا کے حوالے سے شکایات سننے والا کوئی فورم موجود نہیں، پیمرا ریگولیٹری اتھارٹی ہے اس کا کام شکایات سننا نہیں۔انڈیویزوئل لینڈ کے پروگرام آفیسر فرحان خالد نے’قانون سازوں کو میڈیا اصلاحات کے عمل میں شمولیت‘کے عنوان سے منعقدہ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے، شرکاءنے تجاویز دیں کہ میڈیا مالکان کو ملازمین کی تربیت کا انتظام کرنا چاہیے ، پروفیشنلز افراد کو ہی ٹی وی چینلز کے لائسنس جاری کئے جائیں اور اخبارات میں ایڈیڑز کوبااختیار کیا جائے اور مالکان کے کردار محدود ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...