Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار انڈونیشیا پاکستان سے چاول اور گوشت منگوانے سمیت تجارتی نمائشوں کا اہتمام کرے...

انڈونیشیا پاکستان سے چاول اور گوشت منگوانے سمیت تجارتی نمائشوں کا اہتمام کرے گا

indonesia pakistan1کراچی: انڈونیشیا پاکستان سے مزید چاول درآمد کرے گا جب کہ عنقریب انڈونیشیا کے تاجر کراچی میں سنگل کنٹری انڈونیشی تجارتی نمائش میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی میں انڈونیشی قونصل جنرل پادی سنتوسو نے گفتگو کے دوران کیا۔ ہادی سنتوسو نے بتایاکہ انڈونیشیا 21سے25 اکتوبر تک ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد کرے گا جبکہ نومبر یا دسمبر میں جکارتہ میں پاکستانی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش ہوگی، انڈونیشی تاجربھی کراچی میں یہاں کے تاجروں کے تعاون سے سنگل کنٹری نمائش کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہانڈونیشیا آسٹریلیا سے بیف برآمد کرتا ہے لیکن آسٹریلیا نے خراب گوشت انڈونیشیا کو برآمد کیا ،میں نے اپنی حکومت کو تجویز دی ہے کہ بیف کا گوشت پاکستان سے درآمد کیا جائے اور چاول کی بڑی مقدار بھی اب پاکستان سے ہی منگوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیاں دوستی کے مضبوط رشتے ہیں، دوطرفہ تجارت دوستی کے رشتوں کی مضبوطی سے ہی بڑھتی ہے اوردونوں ممالک کو بائی لیٹرل ٹریڈ بڑھاکر تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا سے چاول اور گائے کے گوشت کی برآمد روک کر پاکستان سے مزیدچاول درآمد کرنے سمیت گوشت کی بھی پاکستان سے درآمد کرنے کا جلد ہی فیصلہ کرلیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ انڈونیشی حکومت کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...