Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

بھارت کا جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف

india vs south africa1میلبرن: بھارت نے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنائے۔ بھارت کے 9 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پروٹیز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے شیکر دھاون اور ویرات کوہلی ڈٹے رہے اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑے اور ویرات کوہلی 46 رنز بناکر عمران طاہر کا شکار بنے جس کے بعد اجنکایا ریہانے اور شیکردھاون نے تیزی سے بڑھتے رنز کا تسلسل جاری رکھا اور تیسری وکٹ پر 125 رنز کی شراکت قائم کی۔ شیکردھاون نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ریہانے 79، سریش رائنا 6، ایم ایس دھونی 18 اور روندرا جدیجا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مورنی موکل نے 2 ، عمران طاہر، ڈیل اسٹین اور پارنیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Open chat