Tuesday, October 20, 2020
Home Trending شہر پر گراں فروشوں کا راج، عید سے قبل سبزیاں اور مسالے مہنگے ہوگئے

شہر پر گراں فروشوں کا راج، عید سے قبل سبزیاں اور مسالے مہنگے ہوگئے

294404-VegetablesPhotoONLINE-1412969796-418-640x480کراچی: عیدالالضحیٰ قریب آتے ہی شہر میں گراں فروشی کا بازار گرم ہوگیا ہے، قربانی کے گوشت سے پکوان بنانے کے لیے مسالا جات پیاز، ادرک، لہسن، ہرے مسالے کی خریداری بڑھ گئی ہے ۔ جس سے فائدہ اٹھاکر گراں فروش من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں کراچی کے مختلف بازاروں میں پیاز50 روپے کلو، ادرک200 روپے کلو، لہسن 180 روپے کلو، لیموں 160روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ٹماٹر کی قیمت60روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، دھنیا پودینا کی ٹہنیاں گن کر اور گڈی 30 سے 40 روپے میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ سبز مرچ کی قیمت120سے 140روپے کلو وصول کی جانے لگی، سلاد کا اہم جز کھیرا نایاب ہوچکا ہے جس کی قیمت 80 سے 100روپے کلو تک وصول کی جارہی ہے، گوشت گلانے کے لیے کچا پپیتا کثرت سے استعمال ہوتا ہے عام دنوں میں40 سے 50 روپے کلو فروخت ہونے والا کچا پپیتا عید کی آمد پر 100روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اسلامی تہواروں اور عیدین پر گراں فروشی معمول بن چکی ہے شہری انتظامیہ اور حکومت عام دنوں میں مہنگائی روکنے میں ناکام رہتی ہے تو تہواروں میں کوئی ریلیف ملنے کی امید ہی نہیں کی جاسکتی، عید کی آمد قریب آتے ہی پیکٹ بند تیار مسالا جات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے،کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...