Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انسانی جذبات وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں، تحقیق

انسانی جذبات وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں، تحقیق

 Insani Jazbatجلد غصہ میں آجانا، اکتاہٹ، پریشانیوں میں مبتلا ہونا اور بے آرامی کا شکار وہ انسانی جذبات ہیں جو ایک طرف تو جلد بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں تو دوسری طرف انسانی جسم موٹاپے کا بھی شکار ہوجاتا ہے لیکن ان کا حل بھی موجود ہے جو آپ کو اس خطرناک صورت حال سے بچا سکتا ہے۔
برطانیہ میں کی جانے والی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی پریشانیوں اورجذباتی پن میں مبتلا ہوتے ہیں ان کا جسم جلد موٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے، جسم میں موجودہ فربہ کرنے والے عناصر زیادہ سرگرمی سے کام کرتے ہیں اور جسم موٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں ہم آپ کوایسا حل بتا رہے ہیں جوذرا سی توجہ کے ساتھ آپ کو اس سے نجات دلا دے گا۔
پہلی بات یہ ہے کہ آپ اپنے کھانے کی روٹین کو بہتر کریں، جب شدید بھوک لگنے لگے تو فوری کچھ کھا لیں اس کےساتھ ساتھ اپنی معمول کی غذا بھی کھائیں، زیادہ بھوک لگنے کے دوران توجہ ہٹانے کے لیے یا تو آپ مصروف ہوجائیں یا پھر واک کریں،دوسری بات یہ کہ ایسی غذائیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں فوری طورپر خود کو ان سے دور کر لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...