Thursday, October 22, 2020
Home Trending اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں کو 32 سال کی سزا سنادی...

اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں کو 32 سال کی سزا سنادی گئی

 courts-strikeانسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں کو 32 سال قید کی سزائی سنائی ہے جبکہ عدالت نے شریک مجرمہ کو 10 برس قید کی سزا دی۔ مجرمان پر فی کس 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت مجرموں کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرموں نے 2011 میں ٹھیکیدار ظفر کو اغوا کیا اور رہائی کے عوض 35 لاکھ روپے تاوان وصول کیا، ملزمان کو منگھوپیر سے گرفتار کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث 3 مجرموں کو 32 برس قید وجرمانہ جبکہ شریک مجرمہ زینب بی بی کو 10 برس قید کی سزا سنائی، بدھ کو جیل حکام نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث جاوید علی عرف جیدا، سدھیر احمد، در محمد اور مجرمہ زینب بی بی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے تینوں مجرموں کو اسلحہ ایکٹ اور اغوا برائے تاوان میں جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 32/32 برس قید اور فی کس 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر تینوں مجرموں کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،عدالت نے شریک مجرمہ خاتون مسما? زینب بی بی کو 10 برس قید کی سزا سنائی ہے ، استغاثہ کے مطابق مجرموں نے منگھو پیر سے 18جون 2011 کو ٹھیکیدار ظفرلاسی کو اغوا کیا تھا اور ا س کے اہل خانہ سے رہائی کیلیے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...