فیس بک کی بہن انسٹا گرام نے بھی لائیو اسٹریمنگ کا اعلان کردیا، انسٹا گرام کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری کا کہنا ہےکہ بہت انسٹاگرام پر بھی فیس بک کی طرح ٹیبل ٹاک شوز کئے جاسکیں گے، جیسے ایک میزبان اور تین مہمانوں کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت اب دور نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2020 میں بھارت میں اس کا تجربہ کرچکے ہیں صرف ایک ماہ میں ہی انسٹاگرام کے استعمال میں 60 فیصد اضافہ ہوا تھا، اگلے چند ہفتوں میں چار افراد حقیقی وقت میں ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے