Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اے او این نے پاکستان میں اعزازی انشورنس کورمتعارف کرادیا

اے او این نے پاکستان میں اعزازی انشورنس کورمتعارف کرادیا

Insurance1کراچی: مانچیسٹریونائیٹڈ اورانشورنس کمپنی اے او این نے ’’یونائیٹڈ، وی گو ہایر‘‘ کے نام سے پاکستان میں اپنا پہلا اعزازی پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرادیا جس کو ملک میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔ ’’ یونائیٹڈ، وی گو ہایر‘‘ کور صارفین کے لیے صرف نیا ہایئر (Haier) اسمارٹ فون خریدنے پر دستیاب ہوگا اور ساتھ ہی ان کو اے اواین اینڈ مانچیسٹریونائیٹڈ انشورنس کارڈ بھی ملے گا،سیکیورٹی جنرل انشورنس کے ذریعے مفت پرسنل حادثاتی بیمہ کے تحت حادثاتی موت پر 20ہزار روپے تک کا مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اس نئے اعزازی انشورنس کور کے تعارف کے موقع کو منانے کے لیے اے اواین اورمانچیسٹریونائیٹڈ ’’یونائیٹڈ، وی گو ہایر‘‘ کے نام سے خصوصی پروموشن بھی چلا رہے ہیں۔ اے او این پرسنل ایکسیڈنٹ کور حاصل کرنے والے ازخود قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے جس کے تحت انھیں مانچیسٹر انگلینڈ میں اے او این ٹریننگ کمپلیکس میں مانچیسٹر یونائیٹڈ ٹیم پلیئرز کو دیکھنے، ملاقات اور بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی انھیں روزانہ انعامات بشمول مانچیسٹریونائیٹڈ ٹریننگ کٹس، اسپورٹس بینگز اور فٹبال جیتنے کا بھی موقع ملے گا، یہ پروموشن اپریل 2015 سے 12ماہ تک جاری رہے گی اور ونر کا اعلان ہایئر کے اسپیشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...