Wednesday, October 21, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی ٹیبلٹ کارکردگی کا انحصار پراسیسر پر ، انٹیل کا پرفارمنس شو کیس

ٹیبلٹ کارکردگی کا انحصار پراسیسر پر ، انٹیل کا پرفارمنس شو کیس

intelکراچی؛ لوگوں کو دن بھر میں کبھی بھی اتنا وقت میسر نہیں رہا کہ وہ اپنی مرضی کے کام کر سکیں۔ لوگوں کی زیادہ کام کرنے کی خواہش کے پیش نظر انٹےل پاکستان نے آج ”پرفارمنس میٹرز“(کارکردگی کی اہمیت ہے) کے نام سے ایک ٹےبلٹ شو کیس پی سی ہوٹل کے نوڈل ہاﺅس میں اہتمام کیا، تاکہ لوگوں کو اجزاءدیکھنے کی تحریک ہو اور وہ جانیں کہ انٹےل پروسیسرز کے حامل ٹےبلٹس سے کیا کیا ممکن ہے اور جب وقت اہم ہو تو ان کا پروسیسر کس طرح ان کا وقت بچا سکتا ہے۔

پروگرام کی خاص بات شرکاءکی 2ٹیموں کو 20منٹ کا وقت دیا گیا کہ وہ مخصوص اجزاءسے کوئی بھی ڈش تیار کریں جبکہ شیف محبوب کو بھی وہی اجزاءدیئے لیکن ان کے پاس وقت وقت صرف 10منٹ تھا ، مقابلے کے اختتام پر شیف محبوب کی ڈش نہ صرف دکھائی دینے میں سب سے اچھیبلکہ کھانے میں بھی انتہائی لذیز قرار پائی ،انٹیل نے اس عملی مظاہرے سے شرکاءکر یہ سمجھانا چاہا کہ کس طرح مہارت کام میںبہتری لاتی ہے ، اور بالکل اسی طرح ٹیبلٹ میں موجود پراسیسر مشین کی کارکردگی کا تعین کرتا ہے ۔

اس موقع پر انٹےل کی پی آر اور مارکیٹینگ منیجر عاسماءعزیز نے کہا ، ” مصروف طرز زندگی اور کاموں کے پھیلاﺅ کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹےل ان مسائل کا حل تلاش کرنے میں کوشاں ہے اور صارفین کے لئے ایسی ڈیوائسز تےار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی رفتار ان کی مرضی کے مطابق ہو اور وہ اپنے کام برق رفتاری سے سر انجام دے سکیں۔اس سب کا مقصد لوگوں کی بہترین کار کر دگی کو ممکن بنانا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”نیا ٹےبلٹ خریدتے وقتاس قدر چوائسز موجود ہیں کہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مارکیٹ میں مختلف اسکرین سائز، کنکٹےویٹی آپشنز اور آپریٹنگ سسٹم دستےاب ہیںلیکن جب آپ کی ڈیوائس کی بہترین کارکردگی کا سوال ہو تو ہمیں یقین ہے کہ جیت ٹےکنالوجی کی ہوتی ہے۔انٹےل معیار ی اشیاءکی فراہمی پر اعتماد رکھتا ہے کہ جو کچھ آپ کے ٹےبلٹ میں ہو بہترین ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...