Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات ، فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات ، فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

Board-of-Imtermediate-Education-Karachi1کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے سائنس،ہیومینیٹزاور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سائنس ،پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ،ہیومینیٹز اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل مضامین کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 7 ستمبر 2015ء سے بروز منگل 29 ستمبر 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائیں۔ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 30 ستمبر2015ء اور یکم اکتوبر 2015ء کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں جمع کروادیں۔ناظم امتحانات کا کہناتھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 30 ستمبر سے 7اکتوبر تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 8 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔محمد عمران خان چشتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کرنے والے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے متعلقہ کالجوں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...