Saturday, October 31, 2020
Home Trending انٹر آرٹس کا نتائج کا اعلان، قبل از وقت عملے کی اعلیٰ...

انٹر آرٹس کا نتائج کا اعلان، قبل از وقت عملے کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے، عمران چشتی

biek-karachi-resultاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 10646 امیدوار وں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 10261 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4419 امیدوار چھ پرچوں میں، 2715 پانچ پرچوں میں، 1407 چار پرچوں میں، 835 تین پرچوں میں، 495 دو پرچوں میں اور 289 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 43.07 فیصد، پانچ پرچوں میں 26.46 فیصد، چار پرچوں میں 13.71 فیصد، تین پرچوں میں 8.14فیصد، دو پرچوں میں 4.82 فیصد اور ایک پرچے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 2.82 فیصد رہا۔آرٹس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں 7624 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 7187امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2914 امیدوار چھ پرچوں میں، 1867 پانچ پرچوں میں، 996 چار پرچوں میں، 603 تین پرچوں میں، 408 دو پرچوں میں اور 269 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں تمام چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 40.71فیصد، پانچ پرچوں میں 26.08 فیصد، چار پرچوں میں 13.91 فیصد، تین پرچوں میں 8.42 فیصد، دو پرچوں میں 5.70 فیصد اور ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 3.76 فیصد رہا۔محمد عمران خان چشتی نے اس موقع پر بتایا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس سال ان امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک مہینے قبل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...