Tuesday, October 27, 2020
Home Trending انٹر، میٹرک اور ٹیکنیکل بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقاریب...

انٹر، میٹرک اور ٹیکنیکل بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقاریب 18 اور 19 دسمبر کو ہوں گی

 studentsوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ماتحت میٹرک اور انٹر کے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب 18 دسمبر وزیر اعلیٰ ہاوس جب کہ گورنر سندھ قائم علی شاہ کے ماتحت واحد تعلیمی بورڈ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں انجینئر، ڈی کام، ڈی بی اے، ٹی ایس سی اور ڈپلومہ ان فائن آرٹ کے پوزشن ہولڈرز کی تقریب19 دسمبر کو گورنر ہاوس میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ماتحت میٹرک اور انٹر کے تعلیمی بورڈز کے پہلے پوزیشن ہولڈرز کو ایک لاکھ روپے فی کس کے ساتھ آئی پیڈ بھی دیئے جائیں گے جب کہ ٹیکنیکل بورڈ کے پوزیشن پہلے پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ دوسرے پوزیشن ہولڈر کو اور تیسرے پوزیشن ہولڈر کو 25 ہزار روپے اور آئی پیڈ دئے جائیں گے۔ 2014ء میں سندھ کے 6 میٹرک و انٹر بورڈز کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن لانے والے طلباء و طالبات کی تعداد 38 ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی وہ واحد بورڈ ہے جس کے پہلی پوزیشن ہولڈرز کی تعداد 10 ہے جس کی وجہ ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات کو جدا کرنا ہے۔ کراچی بورڈ کے 10 پوزیشن ہولڈرز میں پری میڈیکل کی بھوانہ بائی اور مہرین، محمد زبیر، پری انجینئرنگ کے محمد سنین حسن، جنرل گروپ کے حارث سلیم، کامرس ریگولر کے اشیش کمار، کامرس پرائیویٹ کی وراثہ اسلم، آرٹس ریگولر کی آمنہ اسلم، آرٹس پرائیویٹ کی صباء ادریس اور خصوصی طلبہ میں سعد شامل ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کراچی میں سائنس گروپ میں مروہ تنویر، جنرل کی حافظہ صدیقی اور سماعت سے محروم طلبہ کے پوزیشن ہولڈرز احمد خان شامل ہیں۔ لاڑکانہ بورڈ سے جیا، محسن علی شاہ، ممتاز، احسن عباس، پریسا، مہر بانو، سکھر بورڈ سے ثناء اللہ، رضوان احمد، خالدہ خاتون، سبحان خان، سمیرا گل، فریحہ تبسم اور علی حسن، حیدرآباد تعلیمی بورڈ سے حورین، سید عارض مہدی، خانسا داد، فاروق عظیم، پارس بانو، آمنہ شمیم اور تسلیم جبکہ سکھر بورڈ سے نیل کنٹھ، ولویر سنگھ، حمیدہ، زرتاشا فاروق، تخیتا اشرف اور جان محمد

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...