Friday, October 30, 2020
Home Trending انٹرسال پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، 8436 امیدوار6 پرچوں میں کامیاب

انٹرسال پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، 8436 امیدوار6 پرچوں میں کامیاب

biekاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ان نتائج کا اعلان پچھلے برسوں کے مقابلے میں ڈیڑھ مہینے پہلے کیا گیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل سال اول کے امتحانات میں 18421 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 18141 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 8436 امیدوار چھ پرچوں، 2411 پانچ پرچوں، 2006 چار پرچوں، 2389 تین پرچوں ، 1609 دو پرچوں اور 935 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 46.55 فیصد، پانچ پرچوں میں 13.30فیصد، چار پرچوں میں 11.07فیصد، تین پرچوں میں 13.18فیصد، دو پرچوں میں 8.88فیصد اور ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 5.16 فیصد رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...