Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی میں گریس مارکس سے انٹرپاس طلبا فارمیسی میں داخلے سے...

جامعہ کراچی میں گریس مارکس سے انٹرپاس طلبا فارمیسی میں داخلے سے محروم

UniversityofKarachiجامعہ کراچی کی جانب سے فارم ڈی کے داخلوں میں انوکھی پالیسی کا انکشاف ہوا ہے اوریونیورسٹی انتظامیہ نے گریس مارکس کے ساتھ انٹرکا امتحان پاس کرنے والے طلبہ وطالبات کو فارمیسی میں داخلوں سے روک کر نااہل قرار دیدیا ہے۔
گریس مارکس سے انٹر پاس کرنے والے بے شمار طلبہ وطالبات جامعہ کراچی کے فارم ڈی پروگرام میں داخلوں سے محروم ہوگئے، جامعہ کراچی کسی بھی پیشہ ورانہ (پروفیشنل) شعبے کی داخلہ پالیسی متعلقہ کونسل کے قواعد کے تحت جاری کرتی ہے، فارمیسی کونسل نے ڈی فارم داخلوں کے سلسلے میں جاری قواعد میں اس طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی، جامعہ کراچی کی کلیہ فارمیسی نے ڈی فارم داخلوں کے سلسلے میں ایسی کوئی پالیسی طے کی اورنہ ہی کلیہ فارمیسی کی فیکلٹی کو اس پالیسی کا علم ہے۔
جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ فارمیسی پروفیسرٖ ڈاکٹر غزالہ یاسمین بھی گریس مارکس کے حامل طلبا کو ڈی فارم میں داخلے کے لیے نااہل کرنے کی پالیسی سے ناواقف ہیں انھوں نے جامعہ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں جاری اشتہار میں متعلقہ شق کی شمولیت پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیکلٹی آف فارمیسی کے بورڈ آف اسٹیڈیز نے ایسی کوئی پالیسی طے نھیں کی ہے۔
فارمیسی کونسل کے سیکریٹری تنویرصدیقی کا کہنا ہے کہ فارمیسی کونسل کی جانب سے ایسی کوئی پالیسی طے نھیں کی گئی جس میں گریس مارکس لے کر انٹر میں60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو داخلوں سے روکا گیا ہے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ایک سرکاری ادارہ ہے اگراس کی جانب سے طلبا کوسرکاری طورپرگریس مارکس دیے جارہے ہیں توکونسل اس کی کیسے مخالفت کرسکتی ہے اگر یونیورسٹی نے اپنی جانب سے ایسی پالیسی طے کی ہے تو وہ خود اس کی ذمے دار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...