Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انٹر میں اچھے نتائج نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا...

انٹر میں اچھے نتائج نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز

Board-of-Imtermediate-Education-Karachi1کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے الحاق کے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے والے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کم نتائج کے حامل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی، سیکرٹری پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی کے علاوہ انسپکٹر آف کالجز عطاء الرحمن اور ڈپٹی سیکرٹری محمد جعفر شامل ہیں۔ ٹیم نے مختلف اسکولوں کے دورے کیے اور ان کے تعلیمی معیار، اساتذہ کی قابلیت، ان کی تنخواہوں، عمارات ، طلباء اور اساتذہ کی حاضری اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا اور بعد ازاں اپنے مشاہدے میں آنے والے معاملات، تحفظات اور سفارشات پر مبنی رپورٹس چیئرمین کو پیش کیں۔ چیئرمین محمد اختر غوری کے مطابق تعلیمی اداروں کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے دائرہ کار کو بڑھایا جارہا ہے اور آئندہ چند روز میں مزید تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کئے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...