Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

انتظارقتل،جے آئی ٹی اجلاس میں مدیحہ کابیان ریکارڈ

intizar cکراچی ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان انتظارکیس کی جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں مدیحہ کیانی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔نجی چینل کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس پرویزچانڈیو کی سربراہی میں انتظارقتل کیس کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ جے آئی ٹی میں ایم آئی، آئی ایس آئی، آئی بی سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ انتظار کے والد جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کیلیے پہنچے لیکن ان کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیان ریکارڈ نہیں ہوا وکیل نے بریفنگ دی،اس کے علاوہ ان کے وکیل نےانہیں میڈیا سے بات کرنے سے بھی روکا جب کہ جے آئی ٹی نے مدیحہ کیانی کا بھی بیان ریکارڈ کیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جے آئی آٹی ایس ایس پی مقدس حیدر کا قتل میں ملوث پانا اور خاتون سے رابطے پر تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں انتظار کو قتل کرنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم جے آئی ٹی مقتول انتظار کے قتل کی اصل وجہ کی بھی تحقیقات کرے گی۔گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے انتظار قتل کیس میں شامل مدیحہ کیانی کے موبائل کے کال ڈیٹا ریکارڈ اور ایس ایس پی مقدس حیدر کے پستول کی فرانزک مکمل کرلی تھی جس کے مطابق ایس ایس پی کا پستول انتظار قتل کیس میں استعمال نہیں ہوا، جب کہ مدیحہ کیانی کے کال ڈیٹا میں مقدس حیدر کی کوئی کال نہیں اور میسجز میں بھی عام سی گفتگو کی گئی تھی۔

Open chat