Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے علامہ اقبال کا پیغام عالم انسانیت کے لئے ہے، مسز فہیم اقبال

علامہ اقبال کا پیغام عالم انسانیت کے لئے ہے، مسز فہیم اقبال

11-11-2016-aکراچی علامہ اقبال کا پیغام عالم انسانیت کیلئے ہے۔ یہ بات علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام سرسید گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقدہ تقریری مقابلے سے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے مسز فہیم اقبال جعفری نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی امتِ مسلمہ کو جگانے کے لئے ہے۔ آج ہمیں علامہ کی فکر اور بلند سوچ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ فورم علم و ادب، تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ ہمارا مقصد نوجوان طلباء میں اپنے اسلاف کے بارے میں اور ان کے کارناموں کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ ہم اسی طرح صحراء میں اذان دیتے رہیں گے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی و علمی شخصیت سید جاوید رضا نے کہا کہ طلباء میں معلومات حاصل کرنے کا رجحان بڑھانے کیلئے اس طرح کے پروگرام تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں اس کے لئے میں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنی کتاب ثمر اولمپک کالج کی لائبریری کیلئے اور تمام مہمانِ گرامی میں گفٹ کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...