Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے علامہ اقبال کے نز دیک انسان کا مقام انتہائی بلند ہے، نعما...

علامہ اقبال کے نز دیک انسان کا مقام انتہائی بلند ہے، نعما ن بد ر فا روقی

allama iqbal1کراچی: بد ر ویلفیئر آرگنا ئز یشن انٹر نیشنل کے تحت مرکزی آفس گلشن اقبال میں قومی شاعر علا مہ اقبال کی 77 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے صد ر تقریب آرگنا ئز یشن کے مرکزی چیئرمین سیا سی و سماجی ، شخصیت و کالم نگار نعما ن بد رفاروقی نے کہا ہے کہ علا مہ اقبال کے نزدیک انسان کا مقام چاند ستاروں اور فرشتوں سے کہیں اعلیٰ وارفع ہے ان کے خیال میں جب انسان اپنی شناخت پالیتا ہے اور اپنے اند ر خدا کی و دیعت کر دہ ملکو تی صفا ت سے روشنا س ہو جا تا ہے تو اس کا مسکن یہ دنیا ہو نے کے باوجو د وہ روحا نی طور پر اتنا پا کیز ہ اور ذہنی طاظ سے اتنا بلند آہنگ مر تبہ حاصل کر لیتا ہے کہ وہ اپنی خو د ی کی بدولت خدا تک رسائی حاصل کر لیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی افکا ر اقبال اور نقوش اقبال پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف اپنی کھوئی عظمت کو بحال کر سکتے ہیں بلکہ دنیا میں ایک مستحکم اور مضبو ط قوم کی طرح اپنی شناخت قائم کر سکتے ہیں اور وقت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ تعلیمات اقبال پر عمل کیا جا ئے۔ مہمان خصو صی سابق رکن قومی اسمبلی معروف دانشور پر وفیسر اے کے شمس نے خطا ب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کی شاعری قرآن کی تفسیر کا عکس اور ملت کی رہنمائی کا عظیم مظہر ہے ان کی شاعری کی گہرائی اور وسعت انسانی عظمت کی معراج ہے۔ اقبال نے اپنے افکار سے سوئی ہو ئی قوم کو جس جاں فشانی سے بیدار کیا وہ ان کی خودی کا پر تو ہے۔ تقریب کے دیگر مقررین میں ڈاکٹر ایم اے خان ، پر وفیسر عا بدہ انجم، سید راشد علی قادری، افشین قریشی ،ڈاکٹر خالد محمود ، پر وفیسر رحیم بخش قادری اور دیگر شامل تھے۔ قبل ازیں خطبہ ء استقبالیہ پیش کر تے ہوئے آرگنا ئز یشن کے جنرل سیکریٹری نو ید فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اکابرین ملت کو فراموش کر نے کا وطیرہ اپنا رکھا ہے حالا نکہ اپنے اسلاف کے کا رنا موں کو یاد کر کے اور اُن کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے ہم آج بھی اقوام عالم میں اپنا مقام بلند کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...