کیا ٹوئٹر بند ہونے والا ہے؟ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی قبر کی تصویر شیئر کرنے کے بعد دنیا بھر میں قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔
ٹوئٹر کے نئے مالک نے کمپنی کے ملازمین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پہلے سے زیادہ شدت سے کام کریں، پابند ہو جائیں یا کمپنی چھوڑ کر چلے جائیں، ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کو دیا گیا الٹی میٹم بھی ختم ہوگیا، اس جبری مطالبہ کے بعد سیکڑوں ملازمین مستعفیٰ ہوگئے جس کے باعث جمعہ کو 21 نومبر تک کیلئے ٹوئٹر کے دفتر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
دفاتر بند ہونے کے بعد ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ایک قبر کی تصویر شیئر کی جس کے کتبے پر ٹوئٹر کی چڑیا بنی تھی اور قبر کے پاس بیٹھا شخص وکٹری کا نشان بنارہا ہے، جس کا یہ مطلب سمجھا جارہا ہے کہ شاید اب ٹوئٹر کے بند ہونے کا وقت آگیا ہے۔مسک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ”اسے ڈوبنے دیں“ اور ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کھوپڑی والا خطرے کا نشان پوسٹ کیا جبکہ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ٹوئٹر استعمال کرنے کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایلون مسک کے ان ٹوئٹس اور ٹوئٹر کے دفاتر بند ہونے کی خبر کے بعد ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار کے ساتھ افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور ٹوئٹر پر twitter ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اسکے ساتھ ریسٹ ان پیس ٹوئٹر، گڈ بائے ٹوئٹر اور ٹوئٹر ٹیک اوورکے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ کمپنی کو دیوالیہ ہونے سے نہیں روک سکتا۔ سوشل میڈیا صارفین کو اب یقین ہو گیا ہے کہ کمپنی بلآخر ختم ہو جائے گی اور وہ اس تباہی کا ذمہ دار Elon Musk کو ٹھہرا رہے ہیں۔
ایک صارف نے ٹوئٹر کی موت کا موازنہ مشہور جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے کیا۔ انہوں نے لکھا پچھلے 13 سالوں سے آپ سب کے ساتھ ٹویٹ کرنا ایک خوشی کی بات ہے