Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انٹرنیشنل اسکولز ایجوکیشنل اولمپئیڈ کی سہہ روزہ تقریبات کا اختتام

انٹرنیشنل اسکولز ایجوکیشنل اولمپئیڈ کی سہہ روزہ تقریبات کا اختتام

isoکراچی: کراچی ہائی اسکول میں 3روز سے جاری انٹر نیشنل اسکولز ایجوکیشنل اولمپئیڈ (ISEO) کی تقریب اختتام پذیرہو گئی۔ صبح کے سیشن میں اساتذہ کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف مقابلے منعقد کئے گئے جن میں شخصیت گیری یعنی دوسرے فرد کی شخصیت کی نقالی ، گلوکاری ، مشاعرے اور لوک ناچ کے مظاہرے کئے گئے ۔ ان مقابلوں کے جج فریڈرک او نذرتھ اوراور ہانی یوسف تھے۔ سٹی آف جوائے ” شہر مسرت” کے عنوان سے طلباءو طالبات کی طرف سے بنائی گئی فلمیں آڈیٹوریم میں دکھائی گئیں ۔ ان فلموں کے جج ماہین ضیاء، سید علی ناصر، فیضان حقی اور رفعت عالیانی تھے۔

سائیبر فئیر میں طلباءنے ویڈیو کے ذریعے اپنی ایپلی کیشنز کا مظاہرہ کیا ۔ دوسری تقریب مقبول عام تقریری مقابلہ تھا جس میں2 کٹیگریز میں13 طلباءوطالبات نے حصہ لیا جن میں سے تین مقررین کا انتخاب کرنے والے ججوں میں ٹینا ثانی، عائلہ رضااور عبداللہ ہارون شامل تھے۔آخری تقریبISEO کا تھیٹر مقابلہ تھا جس میں نویں جماعت سے اے لیولز / انٹر کے طلباءو طالبات نے شرکت کی اور روایتی لوک پر مبنی طبع زاد کھیل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ججز میں عدنان جعفر، مومن ظفر، نزہت قدوائی، فریڈرک او نذرتھ اور زارا ممتاز تھے۔

جمعہ 14 نومبر2014 کوISEO کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گزشتہ تین روزہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی وزیر تعلیم حکومت سندھ نثار کھوڑتھے ،انہوںنے طلباءکی غیر نصابی سرگرمیوںکے نعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام کے انعقاد سے طلباءمیں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...