Friday, October 30, 2020
Home Trending تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے، اسحاق ڈار

تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے، اسحاق ڈار

IMG-20141115-WA0001وفاقی وزیرخزانہ و اقتصادی امور اسحاق ڈار نے ٹیکس گزاروں کو آڈٹ نوٹسز جاری کیے جانے کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس (کے سی سی آئی)کومسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے اس ضمن میں تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کی تشویش کو دور کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیاجاسکے۔اس امر کااظہار انہوںنے اسلام آبادمیں کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔وفد میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی)کے وائس چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا،صدر کے سی سی آئی افتخار احمد وہرہ،ایم اویوزپر عمل درآمدکی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین جنید اسماعیل ماکڈا،سابق صدر کے سی سی آئی اے کیو خلیل،چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن جاوید بلوانی اور سابق سینئر نائب صدرطلعت محمود شامل تھے۔
کراچی چیمبر کے وفد نے وزیرخزانہ سے ملاقات میں ٹیکس کے پیچیدہ طریقہ کار سے ٹیکس دہندگان کو پیش آنے والی مشکلات کاتفصیل سے ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ ایف بی آر کی جانب سے آڈٹ نوسٹز کے اجراءسے ایماندار ٹیکس گزاروں کی تشویش میں اضافہ ہو گیاہے اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ یہ نوٹسز رشوت کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کے ایماندار ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں حالانکہ کراچی کے یہ ٹیکس گزار قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کراتے ہیں۔
کے سی سی آئی کے وفدنے کہاکہ پہلے سے ٹیکس اداکرنے والے ٹیکس گزاروں پر حد سے زیادہ بوجھ لادنے اورنوٹسز کے اجراءسے مزید مشکلات پیدا کرنے کے بجائے حکومت کو مو¿ثر حکمت عملی وضع کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کو نیٹ میںلانے کی ضرورت ہے جس سے یقینی طور پررواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔کراچی چیمبر کے وفد نے اس موقع پرحکومت سے درخواست کی کہ کے سی سی آئی کے” چارٹر آف اکانومی “ کی تشکیل کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کواس چارٹر پر ستخط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیمار معیشت کی بحالی ممکن ہوسکے۔کراچی چیمبروقتاً فوقتاً” چارٹر آف اکانومی “ کے نفاذ اور عمل درآمد کا کئی سالوں سے مطالبہ کر رہاہے اورکراچی کی تاجربرادری کو پختہ یقین ہے کہ پائیدار پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو مستقل خوشحالی کی پٹری پر دوبارہ گامزن کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...