Saturday, October 24, 2020
Home Trending گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب، عشرت العباد نے ایک ماہ کی مہلت...

گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب، عشرت العباد نے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

ishrat ul Ibad Khanکراچی: وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت کامؤقف ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کے بعد بطورگورنر وفاق کی نمائندگی مناسب نہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سندھ کو بھی اعتماد میں لے لیاہے جبکہ نئے گورنر سندھ کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ نجی اخبار کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاق سے استعفے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئےمؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی مصروفیات ہیں جن کی انجام دہی کے بعد مستعفی ہو جاؤں گا۔واضح رہے کہ عنقریب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی صاحبزادی کی شادی بھی ہونے والی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...