Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

امن شہر کی بنیادی ضرورت ہے، آپریشن پر شکایات کا ازالہ ہو نا چاہیے، گورنر سندھ

ishrat ul Ibad Khanکراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سیاسی قیادت کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا لہٰذا اگر آپریشن سے متعلق کسی کو جائز شکایات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ امن و امان کراچی کی بنیادی ضرورت ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیام امن کے لیے بہت سی قربانیاں دیں ہیں جب کہ رینجرز شہر میں امن و امان کے اقدامات کے لیے اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سیاسی قیادت کےاتفاق رائے سےشروع کیا گیا لہٰذا اگر کسی کو آپریشن سے متعلق جائز شکایات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے باقی رہ جانے والے حصے پر تیزی سے کام جاری ہے کیونکہ یہ منصوبہ شہر کے لیے بہت اہم ہے جب کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے اور متاثرین کی آبادکاری کاعمل بھی جاری ہے۔
Open chat