Friday, October 30, 2020
Home Trending شہر قائد، مصروف علاقوں میں وال چاکنگ کے ذریعے داعش کا خیرمقدم

شہر قائد، مصروف علاقوں میں وال چاکنگ کے ذریعے داعش کا خیرمقدم

christians-in-pakistan-isis-in-pakistan-supportعسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی حمایت و خیرمقدم میں وال چاکنگ اب شہر قائد کے مصروف علاقوں میں بھی شروع ہوگئی ہے۔ شہر کے ایک معروف نیوزچینل کی رپورٹ ایک روپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند نظریات کی حامل عسکریت پسند تنظیم داعش اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس کا ایک مظاہرہ شہر کے مضافاتی علاقوں کے بعد اب شہر کے بیچوں بیچ اورمصرور ترین علاقوںمیں اس کی حمایت اور خیر مقدمی نعروں کی وال چاکنگ کی جارہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قانوں نافذ کرنیوالے ادارے اس تنظیم کی کھل کھلا حمایت پر آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ وال چاکنگ میں داعش کو پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔
داعش کو پاکستان کی کئی کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل ہے جن میں تحریک طالبان، جنداللہ، لشکر جھنگوی مبینہ طور پر پیش پیش ہیں۔ یاد رہے کہ داعش کی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کی جانب سے لیٹر بھی جاری جا چکا ہے۔
اس سے قبل 16 سے 17 اکتوبر کے دوران میڈیا میں پیش کی جانیوالی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی کے حساس علاقوں منگھوپیر، کنواری کالونی، پختون آباد، سلطان آباد، گلشن معمار، جنجال گوٹھ، مچھر کالونی، افغان بستی، غریب آباد اور سہراب گوتھ سے متصل علاقوں میں مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے داعش کی حمایت میں وال چاکنگ کی گئی تھی۔ جبکہ سپرہائی وے پر جگہ جگہ دیواروں پر داعش کی تشہیر کی گئی تھی، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پھیل گئی تھی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کے ادارے نے سندھ حکومت کو حال ہی میں ایک خطر لکھا تھا، جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ ملک میں 200 سے زائد چھوٹی مذہبی جماعتون نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھا دیئے ہیں اور خدشہ ہے بعض کالعدم تنظیموں کے عسکری ونگز مل کر تخریبی کارروائیوں کی کوشش کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...