Sunday, October 25, 2020
Home Trending شہر کے مختلف علاقوں میں تنظیم داعش کی وال چاکنگ

شہر کے مختلف علاقوں میں تنظیم داعش کی وال چاکنگ

christians-in-pakistan-isis-in-pakistan-supportشہر قائد کے مختلف علاقوں میں دولت اسلامیہ عراق و شام نامی تنظیم کی وال چاکنگ کردی گئی۔ داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کی محکمہ داخلہ سندھ نے بھی تصدیق کردی۔دولت اسلامیہ عراق و شام نامی تنظیم جو داعش اور آئی ایس آئی ایس کے نام سے بھی سامنے آئی۔ جس کا وجود عراق اور شام میں تھا تاہم اب کراچی میں بھی آئی ایس آئی ایس کی وال چاکنگ سامنے آئی ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی وال چاکنگ سپر ہائی وے، گلشن معمار، گلشن اقبال ، احسن آباد اور سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں کی گئی ہے۔ یہ علاقے کالعدم تنظمیوں کی سرگرمیوں کے باعث اکثر منظرعام پررہے ہیں جبکہ حساس اداروں نے بھی داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کی تصدیق کردی ہے۔9 اکتوبر کو محکمہ داخلہ کرائم مانیٹرنگ سیل نے حساس اداروں کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر ایک مراسلہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس کو جاری کیا ہے۔ جس میں کہوٹہ کے رہائشی عابد کہوٹ کی پاکستان میں داعش کی لانچنگ کے لئے مسلسل کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ عابد کہوٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن رہا ہے اور ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک ٹوٹنے کے بعد داعش کی پاکستان میں لانچنگ کے لئے آئی ایس آئی ایس کےازبکستان سے تعلق رکھنے والےسرگرم رکن ولید العامہ سے ملاقاتین بھی کرچکا ہے۔ ولید العامہ نے عابد کہوٹ کے دو ساتھیوں کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس کے مرکز کے لئے کسی موزوں مقام کا انتخاب کرے تاکہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...