Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے دشمنوں نے کوئٹہ کو ایک بار پھر لہو لہان کردیا ہے،حافظ عاکف

دشمنوں نے کوئٹہ کو ایک بار پھر لہو لہان کردیا ہے،حافظ عاکف

tanzem islamiکراچی انسانیت کے دشمنوں نے کوئٹہ کو ایک بار پھر لہولہان کر دیا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل فہم ہے کہ پاکستان نے اُس افغان حکومت کی 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد کیوں کی ہے جو افغانیوں اور پاکستانیوں دونوں سے بدترین دشمنی پر اتری ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ رقم اگر بلوچستان سکیورٹی انتظامات کی بہتری کے لیے خرچ کی جاتی تو شاید پاکستان اس المناک سانحہ سے بچ جاتا۔ اُنہوں نے کہا کہ سول حکومت اور سکیورٹی اداروں کی یہ بہت بڑی ناکامی ہے جس کا خمیازہ معصوم لوگوں کو بھگتنا پڑا ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی میں ناکام ہونے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے باوجود کوئٹہ میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں ناکامی انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی عبرتناک سزا دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...