Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ٹرمپ کاانتخاب امریکیوں کا اخلاقی دیوالیہ پن ہے،حافظ عاکف

ٹرمپ کاانتخاب امریکیوں کا اخلاقی دیوالیہ پن ہے،حافظ عاکف

tanzem islamiکراچی انتہا پسند ٹرمپ کو صدر منتخب کر کے امریکیوں نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ یقینا ایک سپرپاور ہے لیکن تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ ہر سپرپاور کے زوال کا آغاز اخلاقی زوال سے ہوا۔ امریکیوں نے ٹرمپ کو صدر منتخب کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ اخلاقی لحاظ سے تہی دامن ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ ہیلری کلنٹن بھی کسی صورت میں مسلمانوں کی دوست اور ہمدردنہ ہوتی بلکہ بدترین دشمنی کا مظاہرہ کرتی لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ اس حوالہ سے تمام حدود پار کر جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ عالم اسلام کی بھلائی کس طرح ممکن ہے اور پاکستان کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے بغیر جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت نہیں کی جا سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اللہ اور رسولﷺ سے بے وفائی کا وطیرہ ترک نہ کیا تو حالات بتاتے ہیں کہ ہمارا آزاد قوم کی حیثیت سے زندہ رہنا ممکن نہ ہو گا۔ ابھی وقت ہے اور پانی سر سے نہیں گزرا،ہم دین کی طرف رجوع کریں، انفرادی اور اجتماعی سطح پر توبہ کریں اور اُس نعرہ کی تکمیل کے لیے سردھڑ کی بازی لگا دیں جو تحریک پاکستان کے وقت ہمارا نعرہ تھا۔ اگر پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام رائج ہو جاتا تو امریکہ اور بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہر گز گز ند نہ پہنچا سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...